ویمپائر لڑکی اور ڈینٹسٹ کے عشق کی داستان، ’ٹوتھ پری‘ کا ٹریلر جاری

image
 نیٹ فلکس انڈیا نے منگل کے روز ’ٹوتھ پری‘ نامی ایک نئی ہندی ویب سیریز کے ٹریلر کو ریلیز کیا ہے۔

خوف، تھرلر اور وحشت سے بھرپور ویب سیریز ’ٹوتھ پری‘ نیٹ فلکس کی اوریجنل پروڈکٹ ہے جس میں رومانس، ہارر، لڑائی اور تباہی دکھائی گئی ہے۔

نیٹ فلکس انڈیا نے ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں ٹوتھ پری کے ٹریلر اور ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک ویمپائر لڑکی تھی، وہ لڑکا ڈینٹسٹ تھا، پھر کیا غلط ہوا؟‘

She was a vampire girl, he was a dentist boy. What could go wrong?

Catch Rumi and Roy’s story, in Tooth Pari. Arrives 20th April! pic.twitter.com/BKUgq92s8v

— Netflix India (@NetflixIndia) April 11, 2023

ٹریلر کے مطابق ہارر سے بھرپور ویب سیریز کی کہانی ایک دندان ساز ڈاکٹر روئے اور ایک لڑکی رُومی کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک دوسرے سے محبت ہو جاتی ہے لیکن حقیقت میں وہ لڑکی ایک ویمپائر ہے۔

رومی اور روئے کی محبت کی کہانی کے آگے بیرونی طاقتیں اور ویمپائرز کی دنیا بھی حائل ہو جاتی ہے۔

اس ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں تانیہ مانکتالا، شانتنو مہیش وری، سکندر کھیر، تِلو تاما شومے اور عادل حسین شامل ہیں۔

یہ ویب سیریز 20 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Tanya Maniktala (@tanyamaniktala)

رُومی کا کردار نبھانے والی تانیہ مانکتالا نے اداکاری کا آغاز 2020 میں ریلیز ہونے والی انٹرنیشنل سیریز ’آ سُوٹ ایبل بوائے‘ سے کیا تھا جبکہ انہیں نیٹ فلکس کی انتھالوجی سیریز ’فِیلز لائک عشق‘ میں بھی دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈاکٹر روئے کا کردار کرنے والے شانتنو مہیش وری نے 2022 میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ اس سے قبل مشہور ڈانس رئیلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ اور ’نچ بلیئے‘ کے سیزن میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

شانتنو دیسی ہوپرز ڈانس گروپ کا بھی حصہ ہیں جو 2015 میں  امریکی شہر لاس اینجلس میں ورلڈ آف ڈانس چیمپئن شپ جیتی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.