بیٹا حسد نہ کرو اور ۔۔ منال خان کے شوہر کے ساتھ عمرہ کرنے پر صارف نے ایسا کیا کہا کہ اداکارہ غصے میں آگئیں؟

image

منال خان اکثر ہی اپنے شوہر کے ساتھ مختلف ٹورز کرتی نظر آتی ہیں لیکن اس کے ساتھ وہ اکثر عمرہ کی ادائیگی کے لئے بھی جاتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرہ کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی تو جہاں کچھ لوگوں نے ان کے حق میں دعائیں کیں وہیں کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

زوہا خان نامی ایک صارف لکھتی ہیں “ایسے لوگوں کے لئے کتنا آسان ہے عمرہ کرنا۔ جیسے ایک گھر سے دوسرے گھر۔ اللہ تیری ہی شان ہے بس۔ کیسے کیسے لوگوں کے پاس اتنا پیسہ ہے“

اس تبصرے کو منال خان بھی نوٹس کیے بغیر نہ رہ سکیں اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے لکھا کہ “بیٹا حسد نہ کرو شکر کرو اور شاید تمھاری دعا بھی قبول ہوجائے اور تمھیں بھی اللہ بلائیں اپنے گھر“


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.