لاہور بارش: روڈ پر نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں، ویڈیو

image

لاہور میں بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا، کینال روڈ پر نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں۔ والٹن روڈ پوری طرح پانی میں ڈوب گیا، جبکہ کینال روڈ پر نہر کا پانی سڑکوں پر آگیا، نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں۔ لاہور میں کلمہ چوک انڈر پاس میں ننھی مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

صبح سے جاری موسلا دھار بارش نے لاہور میں جل تھل ایک کر دیاجبکہ متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، لکشمی چوک میں اب تک 259 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر لاہور میں تیز بارش کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا، وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ لاہور کی سٹرکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شہر کے عین وسط سے گزرتی نہر اوور فلو ہو گئی اور پانی کینال روڈ پر آ گیا۔ لکشمی چوک پر 259 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نشتر ٹاؤن میں 235، تاج پورہ 230 گلشن راوی میں 233، پانی والا تالاب میں 206، قرطبہ چوک 226، چوک ناخدا 173، فرخ آباد 193، جوہر ٹاؤن 230، اقبال ٹاؤن میں 207 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلا دھار بارش سے لاہور کے پوش علاقے بھی زیر آب آگئے۔ جیل روڈ، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، لکشمی چوک، فیزپور روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں پانی جمع ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.