ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے

image

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے۔

سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے والد کے انتقال کی اطلاع دی گئی، ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

قومی ٹیم کی بیٹر نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان شاء اللہ۔

وااضح رہے کہ کچھ روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.