مصر میں سگریٹ بنانے والی کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او کا کہنا ہے کہ ملک کی تقریباً 18 فیصد آبادی سگریٹ نوشی کرتی ہے۔
سگریٹ بنانے والی کمپنی ایسٹرن کے سی ا او ہانی امان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کمپنی ہر سال 70 ارب سگریٹ بناتی ہے لیکن مصر کی آبادی ہر سال 100 ارب سگریٹ پیتی ہے۔
ہانی امان نے کہا کہ ہر سال جون میں سگریٹ کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ جولائی میں شروع ہونے والے نئے مالی سال میں اس میں ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے سگریٹ بھی مہنگے ہوجائینگے اس لئے اکثر لوگ جون میں سگریٹ جمع بھی کرلیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں مصر کی مارکیٹوں میں ملکی اور غیر ملکی سگریٹ کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ بھی دیکھا گیا ہے، صارفین کے لیے علاقوں کی مناسبت سے سگریٹ کی قیمتیں مختلف ہیں۔
یاد رہے کہ کسی بھی ملک کے مقابلے میں مصر کی تاریخ سب سے پرانی اور طویل ہے اور اس کی تاریخی ابتدا 6 تا 4 ملنیا قبل مسیح مانی جاتی ہے۔ مصر کو گہوارہ ثقافت بھی مانا جاتا ہے۔
قدیم مصر میں زراعت، شہرکاری، تنظیم اور مرکزی حکومت کے آثار ملتے ہیں۔مصر میں دنیا کے قدیم ترین یادگار عمارتیں موجود ہیں جو مصر کی قدیم وراثت، تہذیب، فن اور تقافت کی گواہی دیتی ہیں۔ ان میں اہرامات جیزہ، ابوالہول، ممفس، مصر، طیبہ اور وادی ملوک شامل ہیں۔
مصر کی تہذیب اور ثقافت دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں، یہ بھی سگریٹ نوشی میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔