پاکستان کا ایک روپیہ 140 ریال سے زیادہ لیکن ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال کس ملک میں ہے؟

image

پاکستان کی کرنسی اس وقت زوال کی وجہ سے ڈالر کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے لیکن ایران میں پاکستان کا ایک روپیہ 140 روپے سے بھی زیادہ ہے تاہم آج ہم آپ کو دونوں ممالک کی کرنسی نہیں بلکہ دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مال کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

عام طور پر امریکا کو شاپنگ مالز کا گھر سمجھا جاتا ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد شاپنگ مالز موجود ہیں لیکن دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مال کا اعزاز امریکا کے حریف ایران کے پاس ہے۔

21 ملین اسکوائر فٹ کے رقبے پر محیط ہے اور سات منزلوں پر مشتمل ایران مال تہران میں واقعی ہے اور 2001میں اس شاپنگ مال کو بنانے کیلئے 25 ہزار مزدوروں نے دن رات محنت کی۔

یہاں 2018 میں تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا اور 1 مئی 2018 کو 708 دکانیں اس میں کھولی گئیں۔ اسی سال ایران مال نے دنیا کے سب سے طویل مسلسل کنکریٹ ڈالنے کا گنیز ریکارڈ قائم کیا۔

ایران مال میں 12 سے کم آئی میکس سینما گھر، دو ہزار نشستوں کی گنجائش والا ایک جدید ترین تھیٹر ہال، سائٹ پر موجود میوزیم اور کئی آرٹ گیلریاں موجود ہیں۔

ایران مال ایک متاثر کن تفریحی پارک، چھت پر ٹینس کورٹ، ایک کنونشن سینٹر، ایک ہوٹل اور متعدد کانفرنس ہالز کی آماجگاہ بھی ہے۔ علاوہ ازیں اب ایک نیا 5 اسٹار ہوٹل اور جدید اسپورٹس سینٹر جلد ہی کھلنے والا ہے۔

ایران مال میں 700 سے زائد دکانیں ہیں جو مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کے مرکب سے مختلف قسم کے سامان اور خدمات پیش کرتی ہیں لیکن اس میں ایسی سہولیات بھی ہیں جو آپ کو دنیا بھر کے زیادہ تر شاپنگ مالز میں نظر نہیں آئیں گی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.