سونا 400 روپے فی تولہ سستا لیکن ۔۔ آج ڈالر مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

image

پاکستان میں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک بھر میں امریکی ڈالر کے ریٹس میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے اور10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہوگیا ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 975 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگاہوگیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو آغاز میں انٹر بینک میں سستا ہونے والا امریکی ڈالر بعد میں مہنگا ہو گیا۔

پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 173 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 50 ہزار 897 پر آ گیا ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.