غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملوں میں مزید 30فلسطینی شہید

image

غزہ۔29فروری (اے پی پی):غزہ میں نصیرات، بوریج اور خان یونس پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملوں میں 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ الجزیرہ کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب وسطی غزہ میں نصیرات اور بوریج کیمپوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 25 افراد شہید ہوئے۔ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کو دیر البلاح کے الاقصیٰ شہدا ہسپتال لے جایا گیا جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی ۔

اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے پناہ گزین کیمپوں میں مزید درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہیں ۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں بھی رات بھر گولہ باری جاری رکھی۔غزہ کے یورپی ہسپتال کو اسرائیلی گولہ باری سےجاں بحق ہونے والے5افراد کی نعشیں موصول ہوئی ہیں، ایمبولینس کا عملہ جاری حملوں کی وجہ سے مزید نعشوں تک نہیں پہنچ سکا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.