اسرائیلی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید ، غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی بند

image

اسرائیل کی بربریت جاری ، بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقوں نصیرات، بوریج اور خان یونس کے پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 954 جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مزید23 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے ناصر اسپتال پر بھی شیلنگ کر دی ، ایندھن اور طبی سامان کی عدم دستیابی کے باعث شمالی غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی بند ہو گیا۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ شمالی غزہ میں کمال عدوان اور الشفا اسپتالوں میں پانی کی کمی اور غذائی قلت سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ درجن سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی مظالم جاری ، بمباری سے مزید 112 فلسطینی شہید ، تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی

ادھر سیو دی چلڈرن نامی این جی او نے غزہ پر بمباری اور بھوک و افلاس سے بچوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ سے بچوں کا کوئی لینا دینا نہیں لیکن سب سے زیادہ نقصان انہی بچوں کا ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.