طالبان رجیم میں 293 ملین ڈالرز دہشتگرد نیٹ ورکس کے ہاتھ لگ گئے، افغان جریدہ

image

افغانستان میں طالبان رجیم پر امدادی سامان کی لوٹ مار کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

افغان جریدے کی رپورٹ کے مطابق قندوز میں افغان طالبان نے سعودی کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ کی جانب سے ضرورت مندوں کے لیے آنے والی امداد کا نصف حصہ خود رکھ لیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کی رپورٹ میں کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے، امدادی سرگرمیوں میں مداخلت کے 150 واقعات میں سے 95 فیصدطالبان رجیم نے کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم امدادی سامان من پسند افراد میں تقسیم کرتی ہے، افغان عوام کے لیے بین الاقوامی امداد 2025 میں 10.72 ارب ڈالر تک پہنچی اور امداد میں سب سے زیادہ 3.83 ارب ڈالر امریکا نے فراہم کیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 293 ملین ڈالرز دہشتگرد نیٹ ورکس کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US