وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

image

تہران۔22مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران کے وزیر برائے شاہرات و شہری ترقی مہرداد بازرپاش نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.