انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراٹک

image
اٹک۔ 31 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک انیل سعیدنے کہاہے انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹراسداسماعیل ،محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل اور محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کے جارہےہیں۔اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اےڈی سی جی اٹک نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.