” جینٹل مین “کا سکرپٹ میرے پاس ہوتا تو وہ اس پر فلم بنا تا، ہمایوں سعید

image

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):اداکار ہمایوں سعید نے کہاکہ اگر” جینٹل مین “کا سکرپٹ ان کے پاس ہوتا تو وہ اس پر فلم بناتے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ یہ ڈرامہ سیریل ” جینٹل مین ” جسے ڈرامہ رائٹررخلیل الرحمن قمر نے گرین انٹر ٹینمنٹ کو بیچا اور ثنا شاہ نواز نے پروڈیوس کیا ہے ، اگر میرے پاس ہوتا تو میں اس پر فلم بناتا جو سپر ہٹ ہوتی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے سکرپٹ پڑھا تو انہیں اس ڈرامے میں زریاب کے لئے اداکارہ یمنی زیدی ذہن میں آئیں اور ان سے فوری رابطہ کیاکیونکہ ان سے بہتر یہ کردار کوئی ادا نہیں کرسکتا تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ وہ آئندہ 2 سال تک کام کسی ڈرامے میں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.