نسوانیت کی وجہ سے لوگ دوستی نہیں کرنا چاہتے تھے، اسپیرو بٹ

image

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اسپیرو بٹ نے اپنی نسوانیت کے سبب جھیلی گئی مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔

اسپیرو بٹ جو دبئی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہوئے اور اب امریکہ میں مقیم ہیں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بچپن اور جوانی کے ابتدائی سالوں میں والدین کی نگرانی کی وجہ سے وہ زیادہ وقت گھر میں گزارنے پر مجبور رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی نسوانی خصوصیات کی وجہ سے انہیں دوست بنانے میں مشکلات پیش آئیں اور لوگ ان سے دوستی نہیں کرنا چاہتے تھے۔

اسپیرو بٹ نے بتایا کہ وہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی گئے اور انہوں نے ایم بی اے کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ زندگی میں اکیلے محسوس کرتے رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ والد کے انتقال اور والدہ کی شادی کے بعد وہ بالکل تنہا ہو گئے لیکن اللہ نے ان کے حالات بہتر کیے اور منفی اثر ڈالنے والے لوگ ان کی زندگی سے دور ہو گئے۔ اسپیرو بٹ کے مطابق اس تجربے نے انہیں مضبوط بنایا اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کے راستے کھولے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US