پائے بڑے کے ہوں یا چھوٹے اب منٹوں میں صاف کریں.. قصائی کو ہزاروں روپے دیے بغیر گھر بیٹھے پائے صاف کرنے کے 2 طریقے

image

بکرا عید کے بعد سب سے بڑی مصیبت پائے صاف کرنے کی ہوتی ہے. کیونکہ ان کو صاف کیے بغیر فریز نہیں کیا جاسکتا جبکہ قصائی ان دنوں پائے صاف کرنے کے منہ مانگے دام مانگتے ہیں. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس مسئلے کا آسان سے 2 حل بتا رہے ہیں.

سب سے پہلے ابلتے پانی میں پائے کو چند سیکنڈ ڈبوئیں اور پھر چھری کی مدد سے موٹا رواں نکال دیں. پائے کو دوبارہ ابلتے پانی میں ڈبو کر دوبارہ موٹا رواں کھرچ کر نکال دیں. اب پائے کو چولہے پر جلائیں جب اس پہ لگے بال جلنا شروع ہوجائیں تو تیز چھری کی مدد سے اس کو رگڑیں یہ عمل تب تک کریں جب تک پائے صاف نہ ہوجائیں. اب پائے کو گرم پانی سے دھو لیں.

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دیگچی میں پانی ابالیں اور پائے ڈال کے دو منٹ کیلیئے چھوڑ دیں کہ سارے بال نرم ہوجائیں پھر موٹے کپڑے کی مدد سے پائے کو پکڑ کر چھری سے اس کے بال نکال لیں۔ ٹھنڈے ہونے کے بعد اس پر آٹا لگائیں کر گیلے ہاتھ سے رگڑیں ایسا کرنے سے سارا گند نکل جائے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.