لاہورکے شہریوں کیلئے خوشخبری، فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع

image

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع کر دی گئی۔

پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی نے سی ایم مریم نواز فری وائی فائی کو 100پوائنٹس سے بڑھا کر 200پر ایکٹو کر دیا۔ اس طرح، لاہور کے مزید 100پوائنٹس پر سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سروسز شروع ہوگئی۔ مانگا منڈی، ملتان روڈ، بند روڈ، چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا، مراکہ و دیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع کی گئی ہے۔

سینیٹ کمیٹی نے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کر دی، ٹیکس معاملہ موخر

وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کے لیے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے،ایمرجنسی میں سی ایم مریم نواز فری وائی فائی کے ذریعے پولیس اور اہلخانہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

سروس کے ذریعے مختلف ایپلیکشن کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم

واضح رہے کہ سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سروس فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کے لیے نہیں ہے، لاہور میں ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے 300 فٹ تک ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.