انڈونیشیا میں تودے گرنے سے 15 کان کن ہلاک، 25 لاپتہ

image

جکارتہ: انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے کان میں کام کرنے والے 15 مزدور ہلاک اور 25 لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی سماٹرا میں مٹی کے تودے گرنے سے سونے کی ایک غیر لائسنس یافتہ کان متاثر ہوئی۔ جس کے باعث کان میں کام کرنے والے کم از کم 15 مزدور ہلاک اور 25 دیگر لاپتہ ہو گئے۔

آفات سے نمٹنے کے مقامی ادارے نے بتایا کہ مبینہ طور پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ صوبے کی سولوک ریجنسی کے علاقے نگری سنگائی ابو میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا لبنان جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار

ادارے کے سربراہ اروان آفندی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس حادثے میں 15 کان کن ہلاک، 3 زخمی اور 25 لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھاری آلات کے ساتھ مزید امدادی کارکنوں کو متاثرین کو نکالنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ غیر لائسنس یافتہ کانیں ملک میں عام ہیں اور گزشتہ برسوں میں متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.