اقوام متحدہ اجلاس، اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

image

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو تقریر کے لیے آئے تو پاکستان سمیت دیگر ممالک نے احتجاجا واک آؤٹ کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تقریر ختم کر کے مقرر کردہ نشست پر پہنچے۔ تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خطاب کے لیے مدعو کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی وفد نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

فلسطین کی حمایت کرنے والے دیگر ممالک کے وفود بھی اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے۔ اور احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مذمت کافی نہیں ، غزہ میں خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی مذمت کی گئی۔ اور اسرائیلی مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

نیتن یاہو کے ڈائس پر آنے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک نے اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.