یورو کپ 2024: رونالڈو کے ساتھ سیلفی کے لیے تماشائی گراؤنڈ میں داخل

image

پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ تماشائیوں کی سیلفی لینے کی کوشش کے بعد انتظامیہ یورو فٹبال کپ 2024 کے بقیہ میچوں کے لیے سکیورٹی میں اضافہ کرے گی۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈورٹمنڈ میں گروپ ایف میں ترکی کے خلاف میچ کے دوران ایک نوجوان رونالڈو  کے ساتھ سیلفی کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوا تھا۔

عالمی شہرت یافتہ 39 سالہ پرتگالی کپتان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے مزید پانچ شائقین نے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا کر انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

یورپین فٹ بال کی گورننگ باڈی نے اتوار کو اے ایف پی کو بتایا کہ سٹیڈیم میں ٹیم کی سہولیات اور خاص طور پر گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی حفاظت یورپین فٹبال چیمپئن شپ کی اولین ترجیح ہے۔

گورننگ باڈی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے ٹورنامنٹ کی ضروریات کے پیش نظر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سٹیڈیمز میں اضافی حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

ترکی کے خلاف میچ کے دوران گراؤنڈ میں داخل ہونے والے تماشائی کو رونالڈو تک پہنچنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک سکیورٹی گارڈ پیرس سینٹ جرمین کے سٹرائیکر گونکالو راموس سے ٹکرا گیا۔

کھلاڑیوں کی حفاظت یورپین فٹبال چیمپئن شپ کی اولین ترجیح ہے۔ فوٹو اے پیاس موقع پر پرتگال کے کوچ رابرٹو مارٹینز نے کہا کہ ’یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ جو شائقین گراؤنڈ میں داخل ہوئے صرف تصاویر لینے کی کوشش کر رہے تھے۔‘

مارٹنیز نے مزید کہا ’آج ہم خوش قسمت تھے کہ شائقین کے ارادے اچھے تھے تاہم یہ ایک تشویشناک بات ہے۔‘

ہمیں اپنے مداحوں کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ یہ صحیح طریقہ نہیں اور اگر کسی کا  ارادے غلط ہو تو یہ ایک بہت مشکل لمحہ ہوتا ہے۔

خوش قسمت رہے کہ شائقین کے ارادے اچھے تھے تاہم یہ تشویشناک ہے۔ فوٹو اے پییورو فٹبال کپ چیمپئن شپ (یو ای ایف اے ) انتظامیہ نے کہا ہے میچ کے دوران میدان میں داخل ہونے والے کسی بھی مداح کو سٹیڈیم سے باہر بھیج دیا جائے گا، ایسے تماشائی پر مزید میچوں کے لیے پابندی عائد کر دی جائے گی، اس کے علاوہ  باقاعدہ مجرمانہ شکایت درج کروائی جائے گی۔

پرتگال نے گروپ ایف کے فاتح کے طور پر ترکی کے خلاف صفر کے مقابلے میں 3 گول سے میچ جیت کر 16 ٹیموں کے ساتھ اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.