جنوبی کوریا: لیتھیم بیٹری کی فیکٹری میں آگ، 16 افراد ہلاک

image

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے قریب لیتھیم بیٹری بنانے والی فیکٹری میں پیر کو آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور7 زخمی  ہوگئے جب کہ چھ افراد لاپتہ ہیں۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مقامی فائر فائٹر کم جن ینگ نے ٹیلی ویژن پر بریفنگ میں بتایا ہے یہ سانحہ سیول کے جنوب میں واقع شہر ہواسیونگ میں پیش آیا ہے۔

کم جن ینگ نے مزید بتایا کہ ہمارے ریسکیو کارکنوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فیکٹری آگ پر قابو پانے کے بعد ورکرز کی لاشیں نکالی ہیں۔

اس واقعے میں لاپتہ ہونے والے زیادہ تر غیر ملکی تھے جن میں چینی شہری بھی شامل تھے۔

لاپتہ افراد کے موبائل فون سگنلز کو فیکٹری کی دوسری منزل تک ٹریک کیا گیا۔

ایک عینی شاہد نے حکام کو بتایا کہ فیکٹری کارکنان بیٹریوں کی جانچ اور پیکنگ کر رہے تھے کہ اچانک بیٹریاں پھٹنے سے آگ تیزی سے پھیلنا شروع ہو گئی تاہم اصل وجوہ  تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

 فیکٹری میں حادثہ سے قبل کل 102 کارکن کام کر رہے تھے۔ فوٹو اے پیمردہ پائے جانے والے زیادہ تر کارکنان ممکنہ طور پر سیڑھیوں کے ذریعے فیکٹری سے نکلنے کی کوشش میں ناکام رہے۔

حکام اس بات کی تحقیق کریں گے کہ  فیکٹری میں آگ بجھانے کے نظام نے ٹھیک طرح سے کام کیا یا نہیں۔

زیادہ تر کارکنان سیڑھیوں کے ذریعے نکلنے کی کوشش میں ناکام رہے۔ فوٹو اے پیلیتھیم بیٹری بنانے والی فیکٹری میں حادثہ سے قبل کل 102 کارکن کام کر رہے تھے۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے سانحہ میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور مدد کے لیے علاقے کے حکام کو دستیاب وسائل اور آلات کی جلد ترسیل کا حکم دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.