کام کی زیادتی سے تنگ روبوٹ نے خودکشی کر لی

image

سیئول: جنوبی کوریا میں ایک روبوٹ نے کمپنی کی جاب سے زیادہ کام لیے جانے پر خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ جنوبی کوریا کے شہر گومی میں روبوٹ ایک سرکاری بلدیاتی دفتر میں تقریباً ایک سال سے معمول کے انتظامی امور انجام دے رہا تھا۔ روبوٹ نے کام کی زیادتی کی وجہ سے خودکشی کر لی۔

واقعے نے مصنوعی ذہانت کے برتاؤ کے نفسیاتی زاویوں پر سوالیہ نشان اور پروگرامنگ کی خامیاں سامنے آنے سے متعلق شکوک پیدا کر دیئے۔

روبوٹ کی خودکشی کی تحقیقات کرنے والے حکام نے بتایا ہے کہ روبوٹ خودکشی سے قبل تیز تیز چکر لگا رہا تھا اور پھر دانستہ طور پر 6 فٹ اونچی سیڑھی کی جانب گیا اور وہاں سے چھلانگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ کو “بیئر روبوٹکس” نامی امریکی کمپنی نے تیار کیا تھا۔ روبوٹ کے ٹکڑے جمع کر لیے گئے ہیں جس کا کمپنی جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی خلیوں سے تیار مصنوعی دماغ روبوٹ میں لگا دیا گیا

بتایا جا رہا ہے کہ روبوٹ کی پروگرامنگ میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی جس کے باعث اس نے عجیب و غریب حرکات شروع کیں اور خود کو سیڑھیوں سے نیچے گرا دیا۔

یہ روبوٹ روزانہ صبح 9 سے شام 6 بجے تک کام کرتا تھا۔ دیگر روبوٹوں کے برعکس یہ روبوٹ لفٹ بلا کر بلڈنگ کی دوسری منزلوں پر جانے کی صلاحیت بھی رکھتا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.