ہم ایٹمی قوت ہیں ،اسرائیل حملہ نہیں کر سکتا،وزیردفاع

image

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل حملہ نہیں کر سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا،اسرائیل کو پتہ ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی حملہ ہوگا۔

ایران نے اسرائیلی توانائی اور گیس کے منصوبوں پر حملے کی دھمکی دے دی

اسرائیل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آورہے،2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہےتھےتو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا،پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر پھر احتجاج شروع کر دیا۔

تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے،آئینی ترمیم سیاسی مسئلہ ہے،زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کوآہستہ آہستہ پتہ چل رہا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

126دن دھرنے کے بعد آج پھر انتشاری سیاست کر رہے ہیں،اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے،ایس سی اواقوام متحدہ سےبھی زیادہ اہمیت اختیارکرگئی ہے۔

یہ احتجاج ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ،یہ معمولی بات نہیں سازش کے تحت ہو رہا ہے،یہ حکمت عملی سیاستدانوں عدلیہ اورشہریوں کو سمجھنا چاہیے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملک کو خطرہ ہے،ہمارے ترمیم والے مقاصد اور ہیں ان کے اور ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.