کرنٹ لگنے سے اموات پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں کا جرمانہ

image

لاہور: بجلی کے کرنٹ سے ہونے والی اموات پر ڈسکوز قصوروار نکلیں۔ نیپرا نے بجلی کی چار تقسیم کار کمپنیوں کو 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے جواب کو مسترد کر دیا۔ کمپنیوں کو متاثرہ خاندانوں کو 40 لاکھ روپے ادا کرنے اور ہر خاندان کو ایک نوکری دینے کا حکم دے دیا۔

نیپرا نے لیسکو کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ لیسکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پیسکو کو 6 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ گزشتہ سال پیسکو کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے سب سے زیادہ 41 اموات ہوئیں تھیں۔

نیپرا نے سیپکو کو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ سیپکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 9 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے اور ساتھ دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، وزیر اعظم

فیسکو کو نیپرا نے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ فیسکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانہ 15 دن کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں لیسکو، پیسکو، فیسکو اور سیپکو کے علاقوں میں 70 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 46 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازم تھے جبکہ 24 شہری کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار بیٹھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.