اسلام آباد میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں ، روزانہ 16 ہزار شہری سفر کریں گے

image

وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صرف 3 ماہ میں اسلام آباد میں پہلی بار آرام دہ اور ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں۔

وزیرداخلہ نے الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے الیکٹرانک مشین سے ٹوکن لیا اور الیکٹرک بس میں سوار ہو کرسفر کیا اور بس کے اعلی معیار کی تعریف کی۔

اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں ، پہلے مرحلے میں دو روٹس پر چلائی جائیں گی

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 33 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، مجموعی طور پر 160 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 33 الیکٹرک بسیں آگئی ہیں۔ ترکیہ کے سفیر ، چین کے سفارتخانے اور این آر ٹی سی کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ روزانہ 16 ہزار شہری الیکٹرک بسوں پر سفر کریں گے۔ الیکٹرک بسوں کے لئے چارجنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ بسیں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلیں گی۔

مریم نواز کا فیصل آباد کیلئے میٹرو بس سروس شروع کرنے کا عندیہ

ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی ٹیم الیکٹرک بسوں کی کامیاب لانچنگ پر شاباش کی مستحق ہے، اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنائیں گے تاکہ شہری آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.