سوات میں آپریشن ، سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث دہشتگرد سمیت 2 خوارجی ہلاک

image

سوات کے علاقے چارباغ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران خارجی دہشتگرد سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن 4 اور 5 اکتوبر کی شب انٹیلی جنس کی اطلاع پر کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آ نے بتایا کہ خارجی عطا اللہ عرف مہران علاقے میں دہشتگردوں کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا، وہ 22 ستمبر کو سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں بھی ملوث تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.