پاک فوج کو شرپسند عناصر کی گرفتاری اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کے اختیارات مل گئے

image

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔ مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کریں گے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کیلئے خندقوں کی کھدائی

فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے بھی اختیارات دئیے گئے ہیں ،مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ کی بھی اجازت ہو گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ طاقت کا کم سے کم استعمال  کیا جائے گا۔ شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی ، پولیس کی عدم موجودگی میں فوجی اہلکار جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.