مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہا ہے، حافظ نعیم

image

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملکی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکومت امن و امان قائم کرنے کے نام پر جمہوری اعتبار سے انتہائی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج قانونی حق ہے حکومت انہیں سہولت دے۔ اگر مظاہرین کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے تو شہر کو کنٹینر سے کیوں بند کر دیا۔ اسلام آباد کے بعد لاہور کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ کنٹینرز سے حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 245 کو لاگو کر دیا ہے۔ اور فوج کو عوام کے سامنے لا کھڑا کرنا کیا اس سے حکومت کو فائدہ ہو گا۔ اس سے فوج و عوام کا فائدہ نہیں۔ ساری صورتحال کو نارمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آنسو گیس، لوگوں کو تنگ و صوبہ جام کرنا قابل قبول نہیں۔ ہم فوری طور پر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو پارٹی جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے اسے اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی عوام اذیت کا شکار ہیں۔ اور حکومت کے پاس طاقت ہے تو وہ صورتحال کو بہتر بنائے۔ مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو اس نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو 12 بجے یوم یکجہتی غزہ منائیں اور سڑکوں پر نکلیں۔ 7 اکتوبرکو اپنے خاندان کے ہمراہ سڑکوں پر نکلیں۔ ویڈیوز بنائیں اور بتائیں دنیا کو کہ وہ غزہ کے ساتھ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.