ارشد شریف قتل کیس ، کینیا کی عدالت نے پولیس افسر کو مجرم قرار دیدیا ، فوجداری کارروائی کا حکم

image

کینیا کی ہائیکورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کجیادو کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی بیوہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ پولیس کے ہاتھوں پاکستانی صحافی کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا۔

ارشد شریف قتل کیس میں اہلیہ سمعیہ ارشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کینیا کی عدالت نے ارشد شریف کے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہر شخص آئین اور قانون کے سامنے برابر ہے، ہر شخص کو زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔

عدالت نے گولی چلانے والے پولیس افسر کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے  کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیا گیا وہ اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کر سکتے۔

ارشد شریف کیس، قتل میں ملوث کینین پولیس اہلکار بے گناہ قرار، ڈیوٹی پر واپسی

واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا ، بعد ازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.