کراچی میں مون سون اسپیل کے دوران 100ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون اسپیل کے دوران 100ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں مزید بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اتوار سے بدھ کے درمیان تیزبارش ہونے کی توقع ہے۔ 4سے7اگست کے دوران شہر میں ایک سے دو اسپیل تیز بارش کے ہوسکتے ہیں۔

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی

تیز بارش کی وجہ سے شہر کے اکثر مقامات پر 40سے 60ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جب کہ چند مقامات پر اسپیل کے دوران 100ملی میٹریا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں ہونے والی بارش کے بارے میں محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ کیماڑی میں 41ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف مسرور بیس پر20 ملی میٹر، صدر اور قائد آباد 19 ملی میٹر، اورنگی ٹاون 18.2 ملی میٹر، کورنگی 16.2 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز ٹو 14.7 میٹر، اور پی اے ایف فیصل بیس می 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.