پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کیخلاف کل ریفرنس دائر کرے گی

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف کل پیر کو ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کو الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمے داری سونپی ہے جس کے بعد وہ کل 22 جولائی کو یہ ریفرنس دائر کریں گے۔

افغان قوم احسان فراموش، کیا جرمنی واقعے کے بعد بھی میزبانی بنتی ہے؟ خواجہ آصف کا سوال

ذرائع نے بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا اور اپنے مطالبے میں حق میں پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان بلا چھیننے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے، عدالت عظمی کے حکم کے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے کو جواز بنایا جائے گا۔

ریفرنس میں اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں تبدیلی کو بھی جواز بنایا جائے گا جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.