لاہور: بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم ’ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک

image
 رواں برس 18 فروری کو لاہور میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے میر بالاج ٹیپو کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم احسن شاہ ہلاک ہو گئے ہیں۔

لاہور پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے بیان کے مطابق احسن شاہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ’پولیس ملزم کو نشان دہی اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ شاد باغ لے جا رہی تھی کہ احسن شاہ کے بھائی علی رضا اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔‘

’ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم احسن شاہ شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔‘

پولیس کے مطابق ’ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔‘

بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جب وہ لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں شادی کی ایک تقریب میں شریک تھے۔

بالاج ٹیپو لاہور کے انڈر ورلڈ کے سابق ڈان ٹیپو ٹرکوں والے کے بیٹے تھے۔ ان کے والد کو بھی سنہ 2010 میں لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

بالاج شادی کی ایک تقریب میں اپنے گن مینوں کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران ایک حملہ آور نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ بالاج ٹیپو کے گن مین کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.