اب اگر جلسہ منسوخی کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا، عمران خان کا کارکنوں کو پیغام

image

سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ جلسہ اس لئے موخر کیا کیونکہ مجھے بتایا گیا کہ انتشار کا خدشہ ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر خان کو کہا ہے 8 ستمبر والا جلسہ ملتوی نہیں ہوگا، 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

آئی پی پیز کو نئی شرائط پر آمادہ کر رہے،قوم2ماہ میں خوشخبری سنے گی، وزیر توانائی

ورکرز کو ہدایات دی گئی ہیں اگر اب جلسہ منسوخ کرنے کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا،8 ستمبر کو عوام ہر صورت اسلام آباد پہنچیں،عوام چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کیلئے ضرور گھروں سے نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو سمجھ نہیں آرہی سات بجے ملاقات کیسے ہوئی ہوگی،جیل میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیر کچھ ممکن نہیں،صبح سات بجے جیل میں ملاقات ہونا ہمارے لئے بھی عجیب بات تھی۔

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

بانی پی ٹی آئی کو اعظم خان سواتی نے آکر مذہبی جماعتوں کے احتجاج سے متعلق بتایا یا ان کو پہلے پتہ تھا دونوں چیزیں ممکن ہیں، ہم سب حیران تھے اچانک کیسے جلسہ ملتوی ہوگیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.