نیشنل بینک حیدرآباد پھولیلی برانچ میں ایک ارب 12 کروڑ کے فراڈ اور غبن کا انکشاف

image

ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک میں ایک ارب بارہ کروڑ روپے کے فراڈ اور غبن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

خصوصی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غبن اور فراڈ نیشنل بینک حیدرآباد شہر کی پھولیلی برانچ کے سات افسران نے کیا، ملزمان نے بوگس چیک بکس اور جعلی بینک اکائونٹس بنا کرایک ارب سے زائد کا فراڈ کیا۔

پی ٹی آئی کے39اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری

فراڈ میں ایک وائس پریذیڈنٹ، ریجنل منیجر اور تین گریڈ ون اور دو گریڈ ٹو کے افسران ملوث پائے گئے ہیں،فیصل آباد، کراچی اور حیدرآباد کی برانچوں کے چار افسران نے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا،ذمہ دار افسران کیخلاف ایکشن لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذمہ دار افسران کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے، نیشنل بینک نے فراڈ کی تصدیق کردی،آڈٹ ٹیم نے ریکارڈ کی کاپی مانگ لی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.