قمر زمان کائرہ نے بھی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

image

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کسی پرکراس لگا دینے کا مطلب بہت خوفناک ہوتا ہے۔

قمرزمان کائرہ نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی پارٹی پر کراس لگانے کا اختیارکسی کے پاس نہیں ہے، کسی جماعت پرپابندی مسئلے کاحل نہیں ہوتی، برداشت کارویہ اپنانا چاہیے، بھلے بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت فاشزم کررہی ہیں، ہمیں ان کی فاشزم کے مقابلے میں فاشزم نہیں کرنی اورگالی کاجواب گالی سے تلخی بڑھے گی۔

پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے، بیرسٹر گوہر

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اسی رویے کی توقع دوسری جانب رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ا یسا نہیں ہے۔ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس الیکشن پربہت سارے سوالات ہیں اوریہ الیکشن درست نہیں ہوئے، الیکشن اس لیے درست نہیں ہوتے کیونکہ ہمارے باقی معاملات بھی ایسے ہی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بانی پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطے ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیک ڈور رابطوں کا مطلب دوستی ہے نہ سازش۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیک ڈور رابطے بھارت سے ہوسکتے ہیں تو پھر ملک کے اندر مخالفین سے بھی ہوتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.