پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے پر خوشی ہوئی۔

بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا آغاز ہوا ہے، پی ٹی آئی پرپابندی لگانے والوں کیلئے بڑا سبق ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )قومی اسمبلی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔

قوم نئے جنرل الیکشن کی تیاری کرے، اپوزیشن لیڈرعمر ایوب

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے39اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر جاری کر دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 12جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔

پی ٹی آئی کے جن اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ان میں امجد علی خان،سلیم رحمان ،سہیل سلطان ،محمدبشیر خان،محبوب شاہ،جنیداکبر،علی خان جدون،اسد قیصرشامل ہیں ۔

نوٹیفکیشن میں شہرام خان ، مجاہد علی ، انور تاج اورفضل محمود خان،ارباب عامر ایوب ، شاندانہ گلزارخان ، شہر علی ارباب آصف خان ،احد علی شاہ ، شاہد خان ، قاسم علی شاہ اور شیرافضل مروت کے نام بھی شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی و دیگر کو 9 مئی مقدمے سے بری کرنے کا حکمنامہ جاری

اسامہ احمد ، شفقت عباس اورعلی افضل ساہی،حیدر علی خان ، ناصراحمد ، راناعاطف ، چنگیزاحمد خان ، محمد علی سرفراز،خرم شہزاد،سردار محمد عاطف خان کھوسہ، حسن نواز خان ، ملک محمد عامر ڈوگر،زین قریشی ،رانا محمد فرازنون ، ممتاز مصطفیٰ ،محمد شبیرعلی قریشی،عنبر مجید، اویس حیدر کھوکھر اور زرتاج گل کے نام بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.