قوم نئے جنرل الیکشن کی تیاری کرے، اپوزیشن لیڈرعمر ایوب

image

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کے 90 فیصد عوام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، میری سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے خوشگوارماحول میں بات چیت ہوئی ہے ،مخصوص نشستوں کے حوالے سے گزارشات سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی و دیگر کو 9 مئی مقدمے سے بری کرنے کا حکمنامہ جاری

انہوں نے کہا کہ 5اگست کواسلام آباد میں جلسے کی درخواست دیں گے،جلسے کی سربراہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے۔ عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نئے جنرل الیکشن کی تیاری کرے ، مہنگائی اور پاکستان میں امن کا واحد حل نئے الیکشن ہیں۔

دوسری جانب کنول شوذب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سیاسی طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ، جو خواتین کھڑی رہیں، انہیں مخصوص نشستوں میں موقع دیں گے۔

پی ٹی آئی پر پابندی، معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، اعظم تارڑ

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ جلد مخصوص نشستوں کی لسٹ فائنل کر کے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.