نئی دہلی: کان سے ہیرا ملنے پر مزدور کی قسمت بدل گئی

image

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ایک کان سے بڑا ہیرا ملنے پر مزدور کی قسمت بدل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی مزدور کو 19.22 قیراط کا ہیرا کان سے ملا۔ جس کی سرکاری نیلامی میں پاکستانی 2 کروڑ روپے سے زائد رقم ملنے کا امکان ہے۔ بھارتی مزدور راجو گاؤنڈ حکومت کی رائلٹی اور ٹیکس کی کٹوتی کے بعد اس کا معاوضہ وصول کریں گے۔

مزدور راجو گونڈ کا کہنا ہے کہ وہ ہیرے کی تلاش کی امید میں 10 سال سے زیادہ عرصے سے ’پنہ‘ شہر میں کانیں لیز پر لے رہے تھے۔

واضح رہے کہ پنہ شہر اپنے ہیروں کے ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے۔ جہاں پر لوگ اکثر قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے حکومت سے سستی کانیں لیز پر لیتے ہیں۔

کان سے جس کسی کو بھی ہیرا ملتا ہے اسے سرکاری دفتر کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔ جو اسکی جانچ کے بعد نیلامی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ایک دن میں اربوں ڈالرز کا نقصان

راجو گونڈ نے بتایا کہ ان کا خاندان زیادہ تر مون سون کے موسم میں کانوں کو لیز پر لیتا ہے۔ جب زرعی اور چنائی کا کام بند ہوجاتا ہے۔ ہم بہت غریب ہیں اور ہمارے پاس آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔ اس لیے ہم کچھ پیسہ کمانے کی امید میں ایسا کرتے ہیں۔

بھارتی مزدور کو امید ہے کہ وہ اس رقم سے اپنے خاندان کے لیے ایک بہتر گھر بنائیں گے۔ اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گے لیکن وہ سب سے پہلے اپنا 5 لاکھ روپے کا قرض ادا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس رقم کو اپنے ساتھ رہنے والے 19 رشتہ داروں کے درمیان تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.