مستقبل میں پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہو گا، وزیر اعظم ہنگری کی پیشگوئی

image

بخارسٹ: ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہو گا۔

رومانیہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ہنگری نے کہا کہ عالمی نظام تبدیلی کی طرف جا رہا ہے۔ جو ایشیا سے شروع ہونے والا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عالمی طاقت مغرب سے مشرق اور روس کی طرف منتقل ہوجائے گی۔ اگلی کئی دہائیوں شاید صدیوں میں ایشیا دنیا کا غالب مرکز ہو گا۔

وزیراعظم وکٹر اوربن نے کہا کہ چین، بھارت، پاکستان، انڈونیشیا دنیا کی بڑی عالمی طاقتیں ہوں گی۔ سابقہ عالمی نظام کی تبدیلی بھی 500 برسوں پر محیط رہی ہے اور مغرب کی توقعات کے برعکس اب ہر کوئی روس کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، شمالی کوریا کے ساتھ اب ایران، بھارت کے بھی روس سے اچھے تعلقات ہیں۔ نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود ترکیہ بھی روس کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بِل پیش، پاکستان کی امداد روکنے کی تجویز

ہنگری کے وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم دنیا بھی اب روس کو دشمن کے بجائے اتحادی سمجھتی ہے۔ آج دنیا کا بڑا مسئلہ مغرب کی کمزوری اور ٹوٹ پھوٹ ہے۔ جو مغربی میڈیا نہیں بتاتا۔ مغربی میڈیا کا دنیا کا بڑا خطرہ روس اور اس سے لاحق خطرات کو قرار دینا غلطی ہے۔

وکٹر اوربن نے مزید کہا کہ روس کی قیادت اپنے ملک کے مفاد میں منطقی لحاظ سے چلتی ہے۔ مغرب کا رویہ حقیقی اور حالات کو سنبھالنے والا نہیں ہے اور اب وقت امن کی سیاست کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینیوں کو بھی یہ بات سمجھ آگئی ہے۔ یورپ کو بھی اب ہوش سے کام لینے کی ضروت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ یورپ نے امریکہ میں ٹرمپ کے آنے سے پہلے امن پالیسی نہیں اپنائی تو بعد میں ساری ذمہ داری یورپ پر ہی ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.