نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مصدق ملک

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہمارے پاس وسائل بہت محدود ہیں۔ جب ملک میں ترقی ہوگی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو زندہ رہنے کے لیے ایک خواب اور امید کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ تاریکی اور غربت میں رہ سکتے ہیں لیکن نا امیدی میں نہیں رہ سکتے۔ اگر وہ بچے جو اس ملک کا مستقبل ہیں وہ ناامید ہوجائیں یا ہم انہیں ناامید کر دیں تو پھر ہمارا مستقبل کیا ہو گا۔

انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ذہن میں صرف 3 چیزیں ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار دینا، مہنگائی کا خاتمہ کرنا اور غریب کو ریلیف کیسے دینا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ جب ملک میں ترقی ہوگی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ گزشتہ سال ہماری ترقی کی شرح صفر یا منفی میں تھی اور اب ہماری ترقی کی شرح 24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ روزگار زراعت کے ذریعے ملتا ہے۔ اس شعبے میں ہماری ترقی کی شرح 19 سال کی بلند ترین سطح 63 فیصد پر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ہمارے صنعتی شعبے کی ترقی کی شرح 38 فیصد رہی۔ اگرچہ بہت افاقہ نہیں ہوا لیکن حکومتی پالیسیوں اور انتظامی اقدامات کے باعث بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہتری اتفاق نہیں ہے کہ زراعت کے شعبے میں ترقی ہوئی۔ ٹریکٹر کی پیداوار اور سیل میں 45 فیصد اضافہ ہوا اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے کسانوں کو ملنے والے قرض میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ انہیں اب 9 ہزار 400 ارب کا قرض دیا گیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ گزشتہ برس 38 فیصد پر بڑھنے والی مہنگائی کی شرح 125 فیصد پر آ گئی۔ اب بھی بہت مہنگائی ہے لیکن کھانے پینے کی اشیا کے اندر تو مہنگائی کم ہونی چاہیئے۔ گزشتہ برس 40 فیصد والی مہنگائی اس سال 2 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے اس سال 600 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ یہ فنڈز خاص طور پر گھر چلانے والے خواتین کو ملتے ہیں۔ ملک کے 86 فیصد گھر 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ ان کیلئے وزیر اعظم نے اسکیم بنائی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.