پنجاب بار کونسل کا گوہر اعجاز کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

image

لاہور: پنجاب بار کونسل نے سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے بجلی کے بلوں میں کمی اور آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کے مطالبات کی مکمل حمایت کر دی۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گوہر اعجاز کے منصفانہ بجلی قیمتوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ گوہر اعجاز کے آئی پی پیز کا بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کے بجلی کی قیمتوں میں نصف کمی کے مطالبات کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اقدامات کا مقصد پاکستان کے عوام، کاروبار اور صنعتوں پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مصدق ملک

پنجاب بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قومی اقتصادی مسئلے پر کی جانے والی کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور حکومت کو گوہر اعجاز کی قیادت میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں، تکنیکی اور قانونی ماہرین معیشت دانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل ایک باڈی قائم کرنی چاہیے۔ اس باڈی کو اصلاحات کی پالیسی سازی اور نفاذ کی نگرانی کی ذمہ داری دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

وکلا رہنماؤں نے کہا کہ منصفانہ اور سستی بجلی کی قیمتیں عوام اور ملکی خوشحالی کے لیے ضروری ہیں۔ وکلا رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کی ادائیگیاں روک کر اس کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.