ڈالر مہنگا، یورو، پاؤنڈاور ریال سستے

image

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو، پاؤنڈ اور ریال سستے ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر8 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 74 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک ڈالر 11 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدیدکہنےوالے 10 بہترین ممالک کی فہرست

گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.60روپے رہی۔دیگر بڑی کرنسیوں میں پاکستانی روپے کی قدر ملی جلی رہی ۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 39 پیسے کی کمی کے بعد 358 روپے 17 پیسے سے کم ہو کر 357.78 روپے پر بند ہوا، اسی طرح یورو بھی 15 پیسے کی کمی کے بعد 301 روپے 43پیسے کا ہو گیا ۔

چینی یوآن کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں نئی قیمت 38.59 روپےپر پہنچ گئی۔اسطرح جاپانی ین بھی معمولی اضافے کے بعد 1.8516 روپے کا ہو گی۔

سوئس فرانک کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 314.32 روپے سے بڑھ کر 316.37 روپے ہو گئی۔

انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 66 پیسے کاہو گیا

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ ریال معمولی اضافے کے بعد 74 روپے 30 پیسے اور اماراتی درہم کمی کے بعد 75 روپے 87 پیسے کا ہو گیا ۔

کرنسیزآج کا ریٹ گزشتہ روز قیمتچینی یوآنPKR 38.59PKR 38.42برطانوی پاؤنڈPKR 357.78PKR 358.17یوروPKR 301.43PKR 301.58جاپانی ینPKR 1.8516PKR 1.7988سوائس فرانکPKR 316.37PKR 314.32یو اے ای درہمPKR 75.87PKR 75.89سعودی ریالPKR 74.30PKR 74.28

دوسری جانب سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے، اضافے کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے تولہ ہو گئی۔ پاکستان میں سونے کے ریٹ  میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

دس گرام سونے کے نرخ میں 1029روپے کا اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونے کے نرخ دو لاکھ 17 ہزار 335 روپے پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 27 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی او نس قیمت 2415 ڈالر ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز سونا 400 روپے سستا ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.