ملک میں ایک ماہ کے دوران بارشوں سے 96 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

image

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ آگئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے یکم اگست تک 96 افراد جان کی بازی ہار گئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 39 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بارشوں سے 22، خیبرپختونخوا میں 34 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 3،کشمیر میں 3، گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی پیشگوئی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران 214 افراد زخمی ہوئے، بارشوں کے باعث 525 گھروں کو نقصان پہنچا، سب سے زیادہ جانی و مالی نقصانات کچی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوا۔

چھتیں گرنے سے 46 فیصد جبکہ بجلی گرنے سے 31 فیصد افرادجاں بحق ہوئے۔ این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.