حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے، فواد چودھری

image

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے۔ عوام کی رائے کو کوئی اہمیت ہی نہیں دے رہا۔ جب تک اپوزیشن جماعتیں اکھٹی نہیں ہوتیں حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ بات طے ہو چکی ہے کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں کوئی گنجائش نہیں ملنی۔ حکومت نااہل ہے اور اپوزیشن کی جماعتیں الگ الگ احتجاج کر رہی ہیں۔ جب تک اپوزیشن جماعتیں اتحاد نہیں کریں گی تب تک یہی چلے گا۔ حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کھلی گھوم رہی ہے اور سپریم کورٹ کے دلیر ججز کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 18سیٹوں والوں کو وزیر اعظم بنا کر ملک پر مسلط کر دیا گیا، شعیب شاہین

فواد چودھری نے کہا کہ عوام کی رائے کو کوئی اہمیت ہی نہیں دے رہا۔ بدقسمتی سے اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ سے تتر بتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتا ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں۔ چائنہ اور سعودی عرب سمیت کسی نے ہمارے وزیر اعظم کو منہ نہیں لگایا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر بھی دنیا میں پاکستان کو اہمیت نہیں دی گئی۔ دنیا کے کسی ملک کے سربراہ نے پاکستان سے رابطہ نہیں کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.