گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے.. پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے ارشد ندیم کا جیت کے بعد پیغام

image

"آج میرا دن تھا. میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا۔ میں ردھم میں تھا اور پوری امید تھی کہ گولڈ میڈل جیتوں گا. اب گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں"

یہ کہنا ہے اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کا جنھوں نے پوری قوم کا سر فخر سے اونچا کرنے کے بعد پاکستانی میڈیا سے گفتگو کی.

پیرس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں بطور پاکستانی ایتھلیٹ پہلا انفرادی گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ امید تھی کہ آج کچھ کر جاؤں گا. پُرامید تھا کہ جتنے دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں۔

جبکہ ارشد ندیم کے بھائی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کی۔ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ارشد ندیم سے کیا وعدہ پورا کریں. گاؤں میں گراؤنڈ بنانے کا حکومت اپنا وعدہ پورا کرے۔ نیرج چوپڑا اور ان کے خاندان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.