بھارت نے خوفزدہ بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

image

نئی دہلی: بھارت کے سرحدی عہدیداران کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیاسی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے تقریبا ایک درجن بنگلہ دیشی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے بتایا کہ مزید سیکڑوں افراد سرحد پار کرنے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ مغربی بنگال ریاست میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 11 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امت کمار تیاگی نے بتایا کہ کئی سو بنگلہ دیشی اب بھی نو مینز لینڈ میں سرحد پار کرنے کے لیے موجود ہیں۔

بھارتی ریاست آسام کی وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہنا تھا کہ بھارتی ریاست آسام سے 4 بنگلہ دیشیوں کو بھی بیدخل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کے بیٹے کی امریکہ سے متعلق اپنی والدہ سے منسوب بیان کی تردید

خیال رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے اچانک استعفیٰ اور بھارت میں پناہ کے بعد ان کے 15 سالہ آمرانہ دور کا اختتام 5 اگست کو ہوا تھا۔ جس کے بعد ہندو گھرانوں، مندروں اور کاروباروں پر متعدد حملوں کی اطلاعات آئی تھیں۔

نئی دہلی نے بھارتی حمایت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چین کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے والی شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔بنگلہ دیش کی 17 کروڑ کی آبادی میں 8 فیصد ہندوں پر مشتمل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.