چھوٹی کشتیوں پر انگلش چینل کے راستے 700 تارکین برطانیہ پہنچ گئے

image

چھوٹی کشتیوں میں سوار 700 سے زیادہ تارکین وطن گذشتہ روز اتوار کو بحراوقیانوس میں واقع انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچ گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک ہی دن میں انسانی سمگلروں کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہونے والوں  کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

بحراوقیانوس میں شمالی فرانس اور جنوبی انگلینڈ  کے بحری راستے انگلش چینل کے ذریعے خطرناک کراسنگ کی کوشش میں دو تارکین کی موت بھی ہوئی ہے۔

قبل ازیں فرانسیسی حکام نے بتایا تھا کہ رواں سال کے آغاز سے اس خطرناک سمندری سفر میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

برطانوی وزارت داخلہ کے پیر کے روز جاری کردہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 703 افراد اتوار کو 11 کشتیوں پر پہنچے۔

برطانیہ میں جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ میں غیرقانونی آمد کو روکنا ایک اہم مسئلہ تھا۔

اقتدار سنبھالنے کے چند ہی دنوں کے اندر برطانوی وزیراعظم سٹارمر نے تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کی متنازع سکیم ختم کر دی تھی۔

برطانوی وزیراعظم نے انسان سمگل کرنے والے گروہوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے جو چینل کراسنگ کا انتظام کرتے ہیں اور تارکین وطن سے ہزاروں یورو کا لین دین کرتے ہیں۔

وزیراعظم سٹارمر نے تارکین کو روانڈا بھیجنے کی متنازع سکیم ختم کر دی تھی۔ فوٹو: روئٹرزبرطانوی وزیراعظم سٹارمر اور فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ’تعاون‘ مضبوط کرنے کا عہد کیا ہے۔

تازہ ترین چینل کراسنگز کو شمار کرتے ہوئے 2024 کے آغاز سے غیرقانونی تارکین کی تعداد 18 ہزار 342 شمار کی گئی ہے جو جو گذشتہ سال کے اسی وقت کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.