انڈیا میں مور کا سالن پکانے والے یوٹیوبر کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

image

انڈیا کی ریاست تیلنگانہ سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر کو یوٹیوب پر مور کا سالن پکانے کی ترکیب بتانا مہنگا پڑ گیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ تیلنگانہ کے ضلع راجنا سِرسِلا میں پیش آیا جہاں یوٹیوبر کو مور کا سالن پکانے کی ترکیب بتانے کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

کوڈم پَرانے کمار نامی اس یوٹیوبر نے یہ کام ویوز حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔

جب مور کا سالن پکانے کی ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بارے میں محکمہ وائلڈ لائف کو علم ہوا تو اہلکار تنگالاپلی گاؤں پہنچے جہاں سے یوٹیوبر کے گھر سے مور کا سامن برآمد کیا گیا۔

سالن کے نمونے کو فرانزک تحقیقات کے لیے لیب بھیجا گیا۔

اس یوٹیوبر کے خلاف اتوار کو مقدمہ درج کیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد کوڈم پَرانے کمار کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ یوٹیوب نے یہ ویڈیو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دی ہے۔

یوٹیوبر پر وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یوٹیوب سے یہ ویڈیو اس وجہ سے ہٹائی گئی ہے کیونکہ اس سے یوٹیوبر ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار پرندوں کے قتل پر ابھار رہے تھے۔

خیال رہے کہ مور انڈیا کا قومی پرندہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.