حسینہ واجد کو اقتدار سے ہٹانے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

image

امریکہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے ۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرین جین پیئر نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ بنگلا دیشی عوام کو اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے اور امریکہ کسی بھی ملک کے عوام کی اکثریتی رائے کے ساتھ کھڑا ہے۔

اگلے مالی سال معاشی ترقی میں اضافہ، مہنگائی میں کمی متوقع ہے، وزارت خزانہ

انہوں نے واضح کیا  کہ بنگلادیش میں حکومت مخالف طلبا تحریک اور اس کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں امریکہ  کے کردار سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور مکمل جھوٹ ہیں۔

یاد رہے کہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکہ پر عائد کیا تھا جبکہ انکے بیٹے نے اپنی والدہ سے منسوب بیان کی تردید کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.