بنگلہ دیش میں سیاسی بحران، انڈیا کا ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی لینے سے انکار

image

انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ انڈیا میں کروانے سے صاف انکار کر دیا۔

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرکٹ اِنفو کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے اکتوبر میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

جے شاہ نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی سی سی نے ہم سے پوچھا کہ کیا ہم ورلڈ کپ کروا سکتے ہیں، جس پر میں نے صاف طور پر انکار کر دیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’مون سون کا موسم چل رہا ہے اور ہم اگلے سال ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ میں ایسا کوئی عندیہ نہیں دینا چاہتا کہ میں لگاتار ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا چاہتا ہوں۔‘

یہاں خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ اکتوبر میں بنگلہ دیش میں شیڈول ہے تاہم بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور اُن کے استعفے کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کو کسی دوسرے ملک شفٹ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اس بارے میں آئی سی سی اپنے حتمی فیصلے کا اعلان 20 اگست کو کرے گی۔

انڈیا کی جانب سے میزبانی سے انکار کرنے کے بعد سری لنکا اور یو اے ای ٹورنامنٹ کروانے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

اس بارے میں آئی سی سی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’آئی سی سی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ، بنگلہ دیشی سکیورٹی ایجنسیوں اور اپنی آزاد سکیورٹی کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔‘

دوسری جانب انگلینڈ، آسٹریلیا اور انڈیا کی حکومتوں کی جانب سے اپنی ٹیموں کو بنگلہ دیش کا سفر کرنے پر سختی سے خبردار کیا گیا ہے جو کے بنگلہ دیشی بورڈ کے لیے ورلڈ کپ اپنے ملک میں کروانے پر ایک بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.