’آئی فون بیچ کر ایئر ٹکٹ خریدا‘، اولمپکس کے تھائی گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی کا شکوہ

image
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی عامر خان نے تھائی لینڈ میں 10 سے 12 اگست تک ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں جاپان کے کھلاڑی کو چت کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

عامر خان نے انڈیا اور کوریا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

خیال رہے کہ تائیکوانڈو کے مقابلوں میں 20 سے زیادہ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے تھے۔

گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی کا وطن واپسی پر کسی نے استقبال نہیں کیا۔

تائیکوانڈو کے کھلاڑی عامر خان نے اردو نیوز کو بتایا، کہ ’پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر کھیل کر گولڈ میڈل جیتا جس کی مجھے بے انتہا خوشی ہے۔‘

انہوں نے کہا، ’مجھے افسوس اس وقت ہوا جب لاہور ایئرپورٹ پر پہنچا تو میں اکیلا باہر آیا اور کوئی بھی میرے استقبال کے لیے موجود نہیں تھا اور اکیلا ہی ٹیکسی میں سوار ہو کر گھر واپسی کے لیے روانہ ہوا۔‘

عامر خان کا کہنا تھا، ’کوئی حکومتی نمائندہ موجود تھا نہ ہی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مجھ سے ملنا گوارا کیا۔ یہ گولڈ میڈل میرا نہیں بلکہ پاکستان کا ہے۔‘

جہاز کی ٹکٹ کے لیے آئی فون بیچانوجوان کھلاڑی عامر خان نے کہا، ’مقابلے میں شرکت کے لیے ٹکٹ کے پیسے نہیں تھے تو مجبوراً اپنا موبائل فون فروخت کیا۔‘

انہوں نے کہا، ’میرے پاس آئی فون 14 پرو میکس تھا جو میں نے 2 لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کرکے جہاز کا ٹکٹ خریدا۔‘

عامر خان  نے سوات سے تائیکوانڈو کی ٹریننگ حاصل کی۔ (فوٹو: بشکریہ عامر خان)عامر خان نے تربیت سے لیکر چیمپئن شپ میں حصہ لینے تک کا سفر اکیلے طے کیا، انہیں سپورٹس ڈائریکٹوریٹ یا ایسوسی ایشن کا کبھی تعاون حاصل نہیں رہا۔

عامر خان نے کہاں سے تربیت حاصل کی؟عامر خان  نے سوات سے تائیکوانڈو کی ٹریننگ حاصل کی تاہم وہ اب مقامی نوجوانوں کو اس کھیل کی تربیت دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے، ’میں اپنے گھر کا واحد کفیل ہوں اور بمشکل 25 ہزار روپے ماہانہ کما رہا ہوں۔ عالمی مقابلوں کے لیے سخت تربیت کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔‘

اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر دکھاؤں گاعامر خان نے دعویٰ کیا، ’انہیں 2 مہینے کے لیے اگر بیرون ملک تائیکوانڈو کی ٹریننگ کا موقع دیا جائے تو وہ اولمپکس کے مقابلوں میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔‘

عامر خان نے کہا کہ میرے آبائی ضلع کے لوگوں نے میری جیت کا جشن منایا اور میری خوشی میں شامل ہوئے۔ (فوٹو: بشکریہ عامر خان)انہوں نے کہا، تائیکوانڈو کے کھیل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ سپورٹ کرنے والا کوئی نہیں۔‘

آبائی گاؤں پہنچنے پر پرتپاک استقبال ہواتائیکوانڈو کے کھلاڑی عامر خان کا تعلق مینگورہ (سوات) سے ہے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد 13 اگست کو جب سوات پہنچے تو مقامی لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ بچوں اور نوجوانوں نے عامر خان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

 نوجوان کھلاڑی نے کہا، ’میرے آبائی ضلع کے لوگوں نے میری جیت کا جشن منایا اور میری خوشی میں شامل ہوئے۔ مجھے اس وقت زیادہ خوشی ہوتی جب میرے صوبے کی حکومت کا کوئی نمائندہ بھی اس کامیابی کی خوشی میں شامل ہوتا۔‘

 ان کا کہنا تھا، ’اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے کے باوجود محکمہ کھیل کی جانب سے اب تک کسی نے کوئی رابطہ تک نہیں کیا۔‘

 عامر خان نے کہا کہ تھائی لینڈ چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد مجھے اب بڑے مقابلوں کی تیاری کرنی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.